لاہور (جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور میں گردے کی پیوند کاری کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی ہے۔ جناح ہسپتال لاہور نے رواں سال گردہ کی پیوند کاری کا پہلا کامیاب آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ مریض عرفان کو اس کی خالہ نے گردہ عطیہ کیا۔ اس آپریشن کے بعد مریض اور ڈونر دونوں تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحق ہیں۔