لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے میٹرز تبدیل کرنے کی پالیسی منظور کر لی گئی۔ نیپرا نے جلنے اور خراب ہونیوالے گرین میٹرز تبدیل کرنے کی پالیسی کی بھی منظوری دیدی،خراب اور جلنے والے گرین میٹرز پر دو ماہ تک اوسط ایکسپورٹ یونٹس چارج ہوگا۔