لاہور(خبرنگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب اور فیصلہ کن آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے۔دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے۔سکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں چلنے والے دہشتگرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی ہے۔ پوری قوم شہدا کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔