کراچی (نیوز ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے محض چند روز قبل، ٹرمپ خاندان کی کرپٹو کرنسی کمپنی ’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘ کے بڑے حصص متحدہ عرب امارات سے وابستہ سرمایہ کاروں کو فروخت کر دیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ خاندان کی کرپٹو فرم کے تقریباً نصف حصص کی فروخت کی مالیت 500 ملین ڈالرز کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔ورلڈ لبرٹی فنانشل کے بانیوں میں ٹرمپ کے تینوں بیٹے شامل ہیں۔