• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض میں سعودی میڈیا فورم کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

ریاض (شاہد نعیم)میڈیا فورم کے زیر اہتمام دارالحکومت ریاض میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا آغاز ہوگیا،اس سال کانفرنس میں دنیا بھر سے 300سے زائد میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں جو مختلف سیشن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدت کے باعث میڈیا انڈسٹری کے موجودہ کردار اور اس کے مختلف پہلوؤں پر خیالات کا اظہار کر رہی ہیں، اس موقع پر سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے سعودی میڈیا فورم 2026 کے دوران میڈیا کے نظام کو بڑھانے، اختراع کو فعال کرنے اور صلاحیتوں کے فروغ کیلئے 12 کوالٹیٹو اقدامات کے آغاز کا اعلان کیا۔ سلمان الدوسری نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ فورم کی شاہی سرپرستی تمام میڈیا پروفیشنلز کیلئے اعزاز اور فخر کی علامت ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید