لارڈ پیٹر مینڈلسن اور جیفری ایپسٹین کے تعلقات کا معاملہ پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ہیلتھ سیکریٹری نے کہا لارڈ مینڈلسن نے ایپسٹین سے تعلق چھپا کر متاثرین اور وزرائے اعظم کو گمراہ کیا۔
دوسری طرف میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ایپسٹین کو خفیہ سرکاری معلومات دینے کے الزامات کی جانچ شروع کر دی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کے 2009 میں بطور بزنس سیکریٹری اختیارات کے غلط استعمال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایپسٹین فائلز دیکھ کر حیران رہ گئے۔
ادھر برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ لارڈ مینڈلسن نے ملک کو شرمندہ کیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لارڈ مینڈلسن کی لارڈ شپ ختم کرنے کے لیے فوری قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پارٹی نے تمام متعلقہ فائلز عوام کے سامنے لانے کے لیے ووٹنگ کا اعلان کیا ہے۔