• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر: خاتون سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار مصری کی واپس نہ بھیجنے کی اپیل

مانچسٹر: چھوٹی کشتی پر سوار ہو کر برطانیہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور ایک خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ملوث مصری قیدی نے اپنے وکیل کے ذریعے خود کو سزا کا مستحق قرار دیتے ہوئے واپس نہ بھیجے کی اپیل کر دی۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایک غیر قانونی تارک وطن، جسے ایک خاتون کی عصمت دری کرنے پر 8 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے، کی طرف سے اسکے وکیل کی وساطت سے درخواست دی گئی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ میں اس ملک میں سزا کاٹنے کا مستحق ہوں لہٰذا مجھے واپس نہ بھیجا جائے۔

21 سالہ مجرم عید انور فتحی نجار کے خلاف کیس یارک کراﺅن کورٹ میں سنا گیا جہاں اس پر خاتون کیساتھ زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر اسے سزا سنائی گئی۔

اس کے خلاف ایک سماعت میں کہا گیا کہ وہ بطور پناہ گزین برطانیہ میں رہنے کا حقدار نہیں جس پر مجرم چاہتا ہے کہ اسے یہاں سز ا پوری کرنے دی جائے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید