• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں معذرت خوا ہوں، برطانوی وزیراعظم نے ایپسٹین متاثرین سے معافی مانگ لی

کراچی (نیوز ڈیسک) میں معذرت خواہ ہوں،برطانوی وزیراعظم نے ایپسٹین متاثرین سے معافی مانگ لی۔اسٹارمر نے ایپسٹین کے قریبی دوست کو امریکا میں سفیر مقرر کیا،جس پر لیبر پارٹی میں بھی ان کی قیادت پر سوالات اٹھ گئے۔ کریملن کا کہنا ہے کہ ایپسٹین کے روسی جاسوس ہونے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، جبکہ پولینڈ نے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ادھرسوئس بینک کی سی ای او آریان ڈی روتھشائلڈ کے جیفری ایپسٹین سے طویل ذاتی روابط کا انکشاف ہوا ہے۔برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے جنسی جرائم میں ملوث امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین کے متاثرین سے عوامی طور پر معافی مانگ لی ہے۔ یہ معافی اس فیصلے پر کی گئی کہ انہوں نے متنازع شخصیت پیٹر مینڈلسن کو امریکا میں برطانوی سفیر مقرر کیا، جن کے ایپسٹین سے قریبی اور دوستانہ تعلقات کے نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔ اسٹارمر نے کہا کہ متاثرین نے ناقابلِ تصور صدمے برداشت کیے اور بااثر لوگوں کی ناکامیوں کا خمیازہ بھگتا۔ اس بحران نے اسٹارمر کی سیاسی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے، حتیٰ کہ ان کی اپنی لیبر پارٹی کے اندر بھی ان کی قیادت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید