کراچی (نیوز ڈیسک) این ویڈیا اورOpenAI کے 100ارب ڈالر معاہدہ خاتمے سے AIسرمایہ کاری کو دھچکا، Nvidia نے سرمایہ کاری کو غیرحتمی قرار دیا، OpenAI کا بھی اینویڈیا کے ایڈوانسڈ AI چپس پر عدم اطمینان، مقابلہ بڑھ گیا، این ویڈیا حصص میں 10 فیصد کمی، OpenAI مارکیٹ شیئر 69 فیصد سے 45 فیصد تک گرگئے۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق این ویڈیا اور OpenAI کے درمیان متوقع 100 ارب کے معاہدے کے ختم ہونے سے AI سرمایہ کاری کی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے، جو ابتدائی طور پر چپ ساز کمپنی Nvidia کی بڑی سرمایہ کاری اور OpenAI کی چپس کی خریداری پر مبنی تھا۔ مذاکرات کے غیر حتمی اور غیر باضابطہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ OpenAI Nvidia کی جدید چپس سے مطمئن نہیں اور متبادل تلاش کررہا ہے۔