کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی پارلیمنٹ میں سابق آرمی چیف کی کتاب پر تنازع،کانگریس کے8ارکان معطل ،راہول گاندھی نے لداخ تصادم سے متعلق جنرل نراونے کی کتاب کے اقتباسات پڑھنے کی کوشش کی ،اپوزیشن نے ایوان کو گمراہ اور افواج کی توہین کی،حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا الزام ،بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل ایم ایم نراونے کی غیر شائع شدہ ’میموائر‘ پر منگل کو لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان ایک بار پھر سخت کشیدگی دیکھنے میں آئی۔