• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ دار طبقے نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران تنخواہ دار طبقے نے کتنا ٹیکس ادا کیا ہے؟ اس حوالے سے رپورٹ سامنے آ گئی۔

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران تنخواہ دار طبقے نے 315 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔

 ذرائع ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ٹیکس وصولی 285 ارب روپے تھی، جس کے مقابلے میں اس سال ٹیکس وصولی میں 30 ارب روپے یعنی 10.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے ہیں اور تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے دو گنا سے زیادہ ہے، 315 ارب روپے کی رقم کتابی ایڈجسٹمنٹس کے بغیر وصول کی گئی اور یہ سیکشن بی 153 کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگیوں سے الگ ہے، جبکہ چند کنٹریکٹ ملازمین نے الگ نظام کے تحت ٹیکس ادا کیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق پاکستان کا تنخواہ دار طبقہ خطے کے ممالک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے اور موجودہ ٹیکس دہندگان پر ہی ٹیکس وصولی کا زیادہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق زیادہ تر ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار افراد اور صنعت کاروں پر پڑ رہا ہے اور تنخواہ دار طبقہ اپنی مجموعی آمدن کا تقریباً 38 فیصد ٹیکس دیتا ہے، جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلرز کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقہ زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید