کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کبیر افغان ، صورت خان کاکڑ ، سردار زین العابدین خلجی ، خدا بخش بلوچ ، غلام اولس یار و دیگر نے 8 فروری کی ہڑتال کی کامیابی کے لیے زندگی کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کی انہوں نے کوئٹہ سے مختلف اضلاع کو جانیوالی ٹو ڈی مالکان ، یونین نمائندوں ، تندور ایسوسی ایشن ، ڈیری فارم ایسوسی ایشن ، موٹر سائیکل شو رومز ایسوسی ایشن ، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے ملاقات میں 8 فروری کے پہیہ جام و شٹرڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کی اپیل کی جس پر انہوں نے مکمل حمایت کا اعلان کیاتحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ ، پشین ، خانوزئی، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، دکی، چمن، قلعہ عبداللہ، سنجاوی، زیارت، ہرنائی روٹ پر چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ8 فروری کے پہیہ جام کے باعث مکمل بند ہوگی ٹرانسپورٹر اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس دن سفر سے گریز کریں۔