• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10114 معصوم بچوں کی بالکل مفت ہارٹ سرجریز ہوچکی، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالہ سے پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اہم اجلاس منعقد ہوا - اجلاس میں خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت بہترین کامیابی حاصل کر لی ہے اور پیدائشی طور پر دل میں سراخ میں مبتلا 10114 معصوم بچوں کی اربوں روپوں سے بالکل مفت ہارٹ سرجریز مکمل ہوچکی ہے - اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے شرکت کی -وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ امیرہ بابر، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ٹیپو سلطان، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق و دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت -خواجہ سلمان رفیق کو اجلاس کے دوران مانیٹرنگ فریم -ورک، سروس ڈلیوری اور مریضوں کی سہولت کی خاطراٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی ،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شعبہ صحت کی بہتری کیلئے جدید اصلاحات لائی جا رہی ہیں -
لاہور سے مزید