• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ، بیک ڈور چینل مذاکرات، پاکستان موقف پر قائم ہے، پی سی بی

کراچی(عبدالماجد بھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی صحافی کی بھارت کے میچ کے حوالے سے خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح بھارتی میڈیا من گھڑت خبریں پھیلا رہا ہے۔

ترجمان عامر میر نے کہا کہ آئی سی سی رابطے پر بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مسترد کرتا ہوں، یہ خبر درست نہیں کہ کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح بھارتی میڈیا فکشن کی بنیاد پر خبریں پھیلا رہا ہے۔ تھوڑا صبر کریں اور پھر وقت بتائے گا کس نے دروازہ کھٹکھٹایا اور کس نے نہیں؟  پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں15فروری کا میچ ہوگا یا نہیں، اس بارے میں پاکستان بدستور اپنے مؤقف پر قائم ہے لیکن بیک ڈور چینل سے بات چیت بھی ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے اور اس میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کے پی سی بی کے خط کے جواب کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔ آئی سی سی نے پی سی بی کو عدم تعاون پر ممکنہ مالی نقصانات کے ہرجانے کا بھی کہا تھا۔ 

آئی سی سی نے پی سی بی سے بعض شقوں سے متعلق وضاحت طلب کی ہے، مذاکرات پی سی بی کے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر میچ کے بائیکاٹ کے ارادے سے آگاہ کرنے کے بعد شروع ہوئے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پی سی بی کو ایک خط لکھا ہے جس کا جواب دیا گیا ہے ۔ پی سی بی نے آئی سی سی کے رابطہ کرنے کے بعد ہی جواب دیا ہے۔ آئی سی سی نے تنازع کو حل کے لئے دوسرے بورڈز سے بھی رابطہ کیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید