لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ’’زیرو پولیو‘‘ مشن کے تحت ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران اب تک اکیس لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا کر چورانوے فیصد ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں اور بسنت پر آنے والے مہمان بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے کا حکم دیا۔