• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران ملکی تاریخ کے ناکام اور نااہل ترین حکمران، جاوید قصوری

لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ایک طرف ملک میں دہشت گردی کے المناک واقعات میں معصوم شہری شہید ہو رہے ہیں، خاندانوں کے چراغ بجھ رہے ہیں اور ہر گھر میں خوف و اضطراب کی فضا ہے، قوم سوگوار ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت بسنت جیسے ہندوانہ تہوار منانے میں مصروف ہے۔ محض چند سرکاری مصروفیات ترک کر دینا، یہ رویہ حکمرانوں کی بے حسی اور عوامی مسائل سے مکمل لاتعلقی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ملکی تاریخ کے ناکام ترین اور نااہل ترین حکمران ثابت ہوئے ہیں، جو فارم 47 کے ذریعے عوام پر مسلط کیے گئے ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پنجاب حکومت کا بسنت جیسے خطرناک کھیل کی سرپرستی کرنا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ بسنت کے نام پر درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، سینکڑوں افراد زخمی اور مستقل معذور ہوئے، مگر حکمرانوں کو اس انسانی المیے کی کوئی پرواہ نہیں۔ ایسے وقت میں جب قوم کو اتحاد، سنجیدگی اور ذمہ دارانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔
لاہور سے مزید