• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت امریکا تجارتی معاہدہ… بظاہر پیش رفت، مگر اصل سودے ابھی پردۂ راز میں

کراچی (رفیق مانگٹ) بھارت امریکا تجارتی معاہدہ… بظاہر پیش رفت، مگر اصل سودے ابھی پردۂ راز میں، اندرونی سمجھوتے اور پس پردہ رعایتیں، عبوری معاہدہ کیوں ایک سست رفتاری سے کھلنے والی کہانی بن گیا۔ معاہدہ جاپانی معمہ ناول جیسا، حقائق آہستہ آہستہ بے نقاب، بلوم برگ، مودی حکومت کی لچک نمایاں، ٹرمپ کے 7 فروری کے ایگزیکٹو آرڈر پر مودی حکومت کی خاموشی برقرار، وزارتِ خارجہ کا تبصرے سے گریز، ناقدین کے نزدیک امریکا کے دباؤ کے آگے جھکاؤ، حامیوں کے مطابق طویل المدتی فائدے کو ترجیح، اصل فاتح اور مفتوح کون؟ بھارت–امریکا تجارتی معاہدہ ایک سنسنی خیز داستان بنتا جا رہا ہے۔ بھارت اور امریکا کے درمیان عبوری تجارتی معاہدہ بظاہر پیش رفت دکھاتا ہے، مگر اس کے اندرونی سمجھوتوں، پس پردہ رعایتوں اور اصل فاتح و مفتوح کے بارے میں عوامی معلومات محدود ہیں، جس نے اس معاہدے کو ایک سست رفتاری سے کھلنے والی کہانی بنا دیا ہے۔ بلوم برگ میں مینیکا دوشی لکھتی ہیں بھارت امریکا عبوری تجارتی معاہدہ جاپانی معمہ نگار کیگو ہیگاشینو کی تحریر جیسا محسوس ہوتا ہے، جس میں دونوں ممالک اور ان کے طاقتور رہنماؤں کے درمیان چالوں کی آہستہ آہستہ نقاب کشائی ہوتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید