• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CNF کی ڈی جی خان،پاکپتن میں کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

لاہور(خصوصی رپورٹر)کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF) پنجاب نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن“منشیات سے پاک پنجاب — صحت مند اور محفوظ پنجاب”کے تحت صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ڈیرہ غازی خان اور پاکپتن میں بڑی اور کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور ٹول پلازا پر قائم ناکے کے دوران ایک مسافر گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار ایک خاتون کے قبضے سے 7 کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام آئس سمیت 9 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی گئیں۔ اسی طرح ضلع پاکپتن میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب نے دو الگ الگ آپریشنز کے دوران منشیات فروشوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تقریباً 3 کلوگرام چرس اور 600 گرام آئس برآمد کی گئی ۔
لاہور سے مزید