لاہورخبرنگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے راولپنڈی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ، سفاکانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے، جس کا اسلام، انسانیت اور کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ ایسے عناصر ملک میں انتشار، نفرت اور خوف پھیلانا چاہتے ہیں، مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔