• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 3 لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ،3 افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق بلدیہ یوسف گوٹھ کٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 35سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا، لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفی راہ گیر تھا ، فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، شارع فیصل کے علاقے پی این ایس جوہر کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران چھت سے گر کر مزدور 35سالہ مظہر علی ولد مشتاق جاں بحق ہوگیا ،کورنگی کازوے ندی کے قریب تیزرفتارگاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر موٹر سائیکل سوار یوسف صدیقی شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار صفیان کو گرفتار کرلیا ،ملیر ہالٹ کے قریب ریلوے لائن پر ٹرین کی زد میں آکر 11سالہ محمد اخلاق ولد محمد یونس جاں بحق ہوگیا،علاوہ ازیں سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ،پاک کالونی پرانا گولیمار بے نظیر پارک، اور کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب سےتین نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں جن کی عمریں 25سے35 سال کے درمیان ہیں ، پولیس نے لاشو ں کو سول اسپتال ، جناح اسپتال اور عباسی شہید اسپتال بعدازاں سردخانے منتقل کردیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید