کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر بلاک 12 پہلوان گوٹھ کے قریب نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے علاقہ مکینوں نے پکڑ کر مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی ، ڈاکو کی شناخت 23 سالہ آصف ولد بلال کے نام سے کی گئی ،پولیس نے بتایا کہ دو ڈاکو ریسٹورانٹ کی پارکنگ میں 4 شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے۔