کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں کردیئے ، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماعلامہ مبشرحسن نے وحدت ہاؤس میں ڈویژنل شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے فوری نجات نہ ملی تو کے الیکٹرک کے دفاتر کا گھیراؤکریں گے ،انہوں نے کہا کہ شہر قائد کے عوام شدید گرمی میں کے الیکٹرک کے بد ترین ظلم کا شکار بنے ہوئے ہیں، فرنس آئل کی قیمت وصول کرکے گیس سے پیدا شدہ بجلی شہریوں کو فراہم کرنے والی کے الیکٹرک بہانے سے کام لے رہی ہے،غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ سےنے شہری مجموعی طور پر جبکہ سالانہ امتحانات میں مصروف نویں اور دسویں کے طلباشدید طور پر متاثر ہیں ، موسم گرما کے آغازپر لوڈشیڈنگ کا یہ حال ہے تو آگے جاکر کیا ہوگا۔