• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں پانی کا شدید بحران ،جماعت اسلامی نے ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر دی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے منتخب چیئرمین یوسی 6 حاشر عمر اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (TMC) اورنگی ٹاؤن کے اپوزیشن لیڈر و وائس چیئرمین یوسی 6 زاہد اقبال نے اپنے کے توسط سے اورنگی ٹاؤن میں پانی کے شدید بحران کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر دی ہے،بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاؤن کی آدھی سے زائد آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے جس کے باعث عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں، اُمید ہے کہ عدالت سے عوام کو ضرور ریلیف ملے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید