• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانوی تعلیمی بورڈ، نقل میں ملوث 117 امیدواروں کی رپورٹنگ سیل میں شکایت درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بدھ کے روز امتحانی پرچوں کے دوران نقل میں ملوث 117 امیدواروں کی رپورٹ بورڈ کے رپورٹنگ سیل میں درج ہوئیں، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول فائیو ڈی نیو کراچی سے بورڈ کے حب افسرنے 94، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ سے 8 ، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول سومارکندانی ملیر سے 2 ،گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول بھیرو ولیج سے سے 2 طالبات، گورنمنٹ بوائز ایس ایم سیکنڈری اسکول ناظم آباد سے 11امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑ ے گئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید