کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان کی جانب سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کے ڈی اے آفیسرز کلب کے نو منتخب اراکین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر کے ڈی اے آفیسرز کلب کے سیکرٹری نوید انور صدیقی نے کہا کہ ہمارے نوجوان با صلاحیت ہیں اور وہ ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، ہم صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں کے ایچ اے کے ساتھ ہیں۔