لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کو اچھے اخلاق اور شائستگی کے ساتھ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک پولیس کا شعارپہلے سلام، پھر کلام ہر صورت اپنایا جائے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام افسران و اہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی، صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں محمد وقاص نذیر نے سختی سے ہدایت کی کہ خواتین، بزرگوں، بچوں اور معذور افراد کے ساتھ کسی قسم کا ناروا سلوک ناقابل برداشت ہوگا۔