• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 سے جیلانی پارک میں رمضان بچت فیسٹیول کا انعقاد کیا جائیگا

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کا رمضان المبارک سے قبل عوام کے لیے معیاری اور سستی اشیاء خورونوش کا تحفہ، رمضان بچت فیسٹیول ریلیف اور تفریح ایک ساتھ، پنجاب کی عوام کے لیے پنجاب حکومت کا شاندار اقدام، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر 13 فروری سے 15فروری تک جیلانی پارک میں رمضان بچت فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا، اس حوالے سے ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی، جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام الناس کے لیے ریلیف سٹالز قائم کیے جائیں گے، ماہ مبارک سے قبل آٹا،گھی، دالیں، چینی، چاول، پھل سبزیاں اور دیگر اشیاء خورونوش سستے داموں دستیاب ہوں گی، رمضان بچت فیسٹیول میں فوڈ سٹالز کے ساتھ فوڈ سیفٹی اور معیار کو یقینی بنانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
لاہور سے مزید