لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے لاہور کے اہم ترقیاتی منصوبہ جات عالمگیری بادشاہی مسجد،دربار حضرت میاں میر ؒ اور دربار حضرت بی بی پاکدامن ؒ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف پنجاب رفیق نور وٹو نے جاری ترقیاتی پروگرامزپر بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ مذہبی سیاحت کا فروغ،مزارات کی تزئین وآرائش اور تعمیراتی ورثہ کی بحالی کے لیے حکومت پُر عزم ہے۔ انہوں نے محکمہ اوقاف اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے افسران کو ترقیاتی پراجیکٹس مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب نے کہا کہ بادشاہی مسجد کا حفاظت پاپوش ایریا،سوینئر ز سٹالز، لائبریری ہال اور گیلری تبرکات مقدسہ کے حفاظتی جنگلہ کی تعمیر اعلیٰ میعار کی ہوگی۔