• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایل ڈی اے کا داتا دربار کا دورہ، بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا

لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار اور بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔داتا دربار کے سامنے انڈر گراؤنڈ پیڈسٹرین کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہیں۔ کچہری چوک سے بھاٹی چوک کی جانب لینڈ ایکوزیشن کے لیے املاک مسمار کر دی گئی ہیں۔ داتا دربار سے کچہری روڈ کی جانب واک ویز پر بھی کام جاری ہے۔داتا دربار کے سامنے پیازے کی توسیع و تعمیر پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
لاہور سے مزید