لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کی بھرتی کا اعلان کیا ہے ، یہ بھرتی مرد و خواتین دونوں کے لیے کھلی ہے اور سرکاری قواعد کے مطابق تمام کوٹے لاگو ہوں گے۔خواتین، اقلیتوں اور خصوصی افراد کو درخواست دینے کی خصوصی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، اہلیت کے معیار کے مطابق امیدواروں کے پاس آئی ٹی سے متعلقہ شعبوں میں 16 سالہ تعلیم ہونا ضروری ہے جن میں BCS، BBIT، BS Telecom، MBA-IT، MCS، MSc IT یا اس کے مساوی ڈگری شامل ہیں۔