لاہور (خصوصی رپورٹر)شہر کو چمکانے اور اس کے حسن کو بحال رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کاشہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے۔ مرحلہ وار صفائی آپریشن کے تحت تمام9ٹاؤنز میں آپریشن ٹیموں کی جانب سے بہترین صفائی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بروقت صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عزیز بھٹی ٹاؤن میں 800سے زائد ورکرز، 87 سے زائد آپریشنل گاڑیاں خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات ہیں جبکہ172لوڈر رکشے گھر گھر سے کوڑا اُٹھانے پر مامور ہیں۔