• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے پی ٹی آئی کی کال کو مسترد کردیا، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے مقروض ہونے سے بچنے کے لئے موجودہ حکومت کو پورا موقع دیا جائے ،عوام نے پی ٹی آئی کی کال کو مسترد کردیا، ملک بھر میں اس کو اہمیت نہیں دی گئی، پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ 2018 میں جس جماعت کو زبردستی مسلط کیا گیا تھا اس نے ملک کو سیاسی، معاشی اور اخلاقی طور پر برباد کردیا، موجودہ حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے دئیے جائیں تو ملک کی معاشی پوزیشن مستحکم ہوسکتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید