پیرس( اے ایف پی) فرانس میں سابق استاد پر 89کم عمر بچوں سےجنسی زیادتی کے الزامات، استغاثہ کی مزید متاثرین سے گواہی دینے کی اپیل، مبینہ جرائم 1960سے 2022کے دوران کیے۔ جیکس لیووگل زیر حراست ، جنسی جرائم اور اپنی شدید بیمار ماں و بزرگ خالہ قتل کرنیکا اعتراف بھی کیا۔ فرانس میں استغاثہ نے ایک بڑے جنسی استحصال کیس میں مزید گواہوں اور متاثرین سے سامنے آنے کی اپیل کی ہے، جس میں 79 سالہ سابق استاد جیکس لیووگل پر 89 کم عمر بچوں کے ساتھ ریپ اور جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔