کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ کی صنعتوں کو زیر زمین پانی کی فراہمی کا تنازع ، سب سوائل واٹر آپریٹرز نے پانی کی فراہمی بحال کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ،کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے زیرِ زمین پانی سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں صنعتی اداروں کے نمائندگان سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اجلاس میں زیرِ زمین پانی کی بلنگ سے متعلق معاملات پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مفاہمتی مرحلے کے دوران سب سوائل آپریٹرز کے خلاف کوئی قانونی کارروائی یا کنکشن منقطع نہیں کیا جائے گا۔