کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں حکومت کے طرزِ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رویہ قومی غیرت، ریاستی ذمہ داری اور عوامی اعتماد کے منافی ہے، برسوں گزر جانے کے باوجود حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوئی واضح، مؤثر اور نتیجہ خیز حکمتِ عملی سامنے نہ آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ معاملہ سنجیدگی کے بجائے محض ٹال مٹول کا شکار ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ انتہائی عام فہم اور سادہ ہے۔ وہ نائن الیون کی متاثرہ اور بالکل بے گناہ ، آج بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہے اور حکومت بیانات اور رسمی کارروائیوں سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں۔