کراچی ( جنگ نیوز)عورت فائونڈیشن کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ ہائوس کراچی میں ایوارڈ تقریب میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے مراکو کے اعزازی قونصل جنرل اور میک اے وش فائونڈیشن پاکستان کے بانی اشتیاق بیگ کو سماجی خدمات کے صلے میں’’عورت فائونڈیشن ایوارڈ‘‘ سے نوازا،تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، غیر ملکی سفارتکاروں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔