• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی، سمندر سے کمسن بچے کی لاشیں ملیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جیکسن کے علاقے کیماڑی میں واقع گھر سے 45 سالہ فرضیہ زوجہ عبدالمطلب کی گلا کٹی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق مقتولہ چھ بچوں کی ماں تھی،ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوا اور خاتون کا گلا کاٹ کر فرار ہو گیا واقعہ کے وقت مقتولہ گھر میں اکیلی بچے اسکول گئے ہوئے تھے، دریں اثنا سمندر سے مینگروز کے درختوں میں پھنسی ہوئی 3 سالہ ابوبکر ولد عرفان کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی بچہ گلشن سکندر آباد کا رہائشی تھا جس کی شناخت اس کے والد نے کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے صبح 10 بجے کے قریب کام پر جاتے ہوئے بیٹے کو محلے کی دکان سے چیز دلا کر گھر بھیج دیا تھا ، رہائشی آبادی کے قریب سے ندی بھی گزر رہی ہے ، بچے کے لاپتا ہونے پر اسے تلاش بھی کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید