• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کر دی

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (آئی آر جی سی) نے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو نیا ترجمان مقرر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حسین محبی کو شہید علی محمد نائینی کی جگہ ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

علی محمد نائینی گزشتہ ماہ امریکی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

حسین محبی کی تقرری کا حکم سپریم لیڈر کے نمائندے برائے پاسدارانِ انقلاب، عبداللّٰہ حاجی صادقی نے جاری کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی 2024ء سے آئی آر جی سی کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید