بھارتی اداکارہ سائی پلوی نے سوئمنگ سوٹ سے متعلق معاملہ پر ناقدین کو کرارا جواب دیدیا۔
33 سالہ سائی پلوی نے بہن پوجا کے ساتھ ساحلی علاقے میں تعطیلات سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پر ردعمل دیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں تعطیلات کی تصاویر ہیں اور کیپشن پر درج ہے ’یہ تصویریں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (آئی اے) سے تیار کردہ نہیں بلکہ حقیقی ہیں‘۔
ویڈیو میں بھارتی اداکارہ سوئمنگ سوٹ کے بجائے دیگر ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں اور وہ اپنی بہن اور دیگر فیملی ممبران کے ساتھ چھٹیوں پر خوشگوار یادیں سمیٹ رہی ہیں، جن میں ڈولفن دیکھنا، واٹر اسپورٹس، ٹیٹو بنوانا اور زیورات کی خریداری شامل ہے۔
آئی اے کے بجائے سائی پلوی کی طرف سے اوریجنل تصاویر مداحوں کو پیش کی گئی، تو انہوں نے اداکارہ اور فیملی کے خوشیوں سے بھرے لمحات سے مزین ویڈیو اور اس کے کیپشن کو خواب سراہا اور اُن کے لباس کے انتخاب کے حق پر مثبت تبصرے کیے۔
ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ’کیپشن بہت اچھا ہے‘، دوسرے نے کہا ’اس کیپشن سے آپ نے بہت سوں کو جلادیا، شکریہ اور محبت ہے آپ کےلیے کوئین، ایک مداح نے کمنٹ میں لکھا کہ ’کیپشن بہت پسند آیا، ہم آپ سے ہمیشہ محبت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سائی پلوی کی سوئمنگ سوٹ میں تصاویر سامنے آنے پر ناقدین نے ان کی ٹرولنگ کی تھی، جس پر مداحوں نے ردعمل دیا تھا اور اداکارہ کے اقدام کی تائید کی تھی۔