آرٹسٹ……
مجو اپنے یوٹیوب چینل کیلئے انٹرویوز کررہا تھا۔
ایک امیدوار کی جنرل نالج کمال تھی،
مگر مجو نے اُسے ریجیکٹ کر دیا۔
دوسرے کو زبان پر عبور تھا، مگر وہ بھی رد ہوا۔
تیسرا نفیس اور نستعلیق تھا، مگر اُسے بھی چلتا کیا۔
اگلا نمبر میرا تھا، میں نے ڈگریوں اور تجربے کا حوالہ دیا،
مگر مجو متاثر نہیں ہوا، اور جمائی لیتے ہوئے پوچھا:
کیا آپ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا ہنر آتا ہے؟
میں طنزاً مسکرایا۔ گویا آپ کو سستی تفریح کی تلاش ہے؟
مجو نے مجھے گھورا۔ ’’سستی تفریح فراہم کرنے والا ہی،
آج سب سے مہنگا آرٹسٹ ہے،
اپنی ڈگریاں اٹھائیں، اور چلتے بنیں۔ نیکسٹ۔‘‘