• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، NCCIA کے 43 کنٹریکٹ ملازمین کو بڑا عبوری ریلیف

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کے 43 کنٹریکٹ ملازمین کو بڑا عبوری ریلیف دیتے ہوئے کنٹریکٹ میں توسیع ختم ہونے کے بعد ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا، آئندہ سماعت تک کوئی تادیبی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔آئندہ سماعت تک درخواست گزار ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت، متفرق درخواست پر نوٹس جاری ،  درخواست گزاروں کے وکلا  نے عدالت سے استدعا کی کہ برطرفی سے متعلق ڈی جی NCCIA کے بیان کا نوٹس لیا جائے، عدالت نے متفرق درخواست میں شامل دیگر نکات پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ عامر سہیل انجم سمیت این سی سی آئی اے کے 43 کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے دائر متفرق درخواست کی سماعت گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے کی۔ اس موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر راجہ عبدالقدیر اور محمد فیاض کندوال ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید