میڈرڈ( نیوز ڈیسک)اسپین نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔چند روز قبل اسپین نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔اسپین کے وزیرِ خارجہ جوز مانوئل الباریس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تہران میں اپنے سفیر کو ہدایت دی ہے کہ تہران جا کر اپنی ذمے داریاں سنبھالیں اور سفارت خانہ دوبارہ فعال کریں۔