• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز کا طویل بحران عالمی زرعی و غذائی تباہی کا سبب بن سکتا ہے، اقوامِ متحدہ

کراچی (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا طویل بحران عالمی زرعی و غذائی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے خوراک و زراعت نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں طویل ہوتا ہوا بحران کھاد اور توانائی کی برآمدات کو متاثر کر کے ایک عالمی زرعی و غذائی تباہی کو جنم دے سکتا ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ اور فصلوں کی پیداوار میں شدید کمی کا خدشہ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید