کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی اولین ترجیح ایرانی یورینیم کی افزودگی کو مکمل طور پر روکنا ہے،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد میں ہونے والے ایران سے مذاکرات کے بعد ٹیلی فون پر بریفنگ دی ہے، جو کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے تھے۔ایران نے معاہدہ کی خلاف ورزی کی ،آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے فیصلہ پر ٹرمپ کے ساتھ ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ مذاکرات کے تحت جنگ بندی اور آبنائے کھولنے پر اتفاق ہونا تھا، تاہم ایران نے اس پر عملدرآمد نہیں کیا، جس کے بعد امریکا کو بحری ناکہ بندی کا فیصلہ کرنا پڑا۔