بیجنگ( نیوز ڈیسک) چینی وزیر اعظم کی ابو ظہبی کے ولی عہد سے ملاقات،دونوں ممالک توانائی شعبوں میں تعاون کے خواہاں،تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان نے اپنے دورہ چین میں چینی وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات کی ،اس موقع پر توانائی، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔چین نے ابوظہبی کی نیشنل آئل کمپنی (ADNOC) کے ساتھ 5 سالہ ایل این جی سپلائی کا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت 2025 سے 1 ملین میٹرک ٹن سالانہ گیس چین کو فراہم کی جائے گی۔چینی پریمیئر لی چیانگ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ توانائی کے ذخیرہ، ہائیڈروجن توانائی اور نئی توانائی کی گاڑیوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔