• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ برس غیر قانونی نقل مکانی کے دوران 8 ہزار افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے، اقوام متحدہ

2025 میں غیر قانونی نقل مکانی کے دوران تقریباً 8 ہزار افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے، جبکہ یورپ اور برطانیہ جانے والے سمندری راستے موت کا سفر بن گئے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے نقل مکانی (آئی او ایم) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 7,904 افراد جان کی بازی ہار گئے یا لاپتہ ہوئے، جن میں بڑی تعداد پراسرار کشتی حادثات کا شکار بنی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہر 10 میں سے 4 اموات یورپ اور برطانیہ جانے والے سمندری راستوں پر ہوئیں، جہاں متعدد کشتیاں سمندر میں غائب ہوگئیں اور ان کا کبھی سراغ نہ مل سکا۔

2014 سے اب تک ایسے خطرناک سفر میں 82 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ لوگ اب بھی جان ہتھیلی پر رکھ کر سفر کر رہے ہیں، جبکہ ہزاروں خاندان آج بھی اپنے پیاروں کی خبر کے منتظر ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید