• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی لبنان میں 2 اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں 2 اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں دو اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں، اسرائیلی فوج نےفوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے لیکن تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

ادھر حزب اللّٰہ نے اسرائیل میں حیفا نیول بیس پر مزید حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فوجی تنصیبات اور شمالی شہروں پر کئی حملے کیے گئے ہیں، لبنان کے شہروں، قصبوں پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیل پر حملے کیے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ وسطی اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ لبنان پراسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 394 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد میں 83 بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں سے ایک ہزار 130 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید