• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے خلاف احتجاج بنتا نہیں ہے، رانا ثناء

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج بنتا نہیں ہے اور اگر کرنا ہی ہے تو نیتن یاہو اور اسرائیل کے خلاف کریں۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کچھ گروہ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث ہوا، حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلے خیال تھا کہ جنگ 3 سے 4 ہفتوں میں ختم ہوجائے گی، گروہی اور سیاسی مقاصد کی خاطر ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں کی پاسداری کر رہا ہے، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی کاوشوں سے تیل سپلائی میں رکاوٹ نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے، اس موقع پر سب کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 80 روپے کمی کردی، انتہائی مجبوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف احتجاج بنتا نہیں ہے، اگر احتجاج کرنا ہے تو نیتن یاہو اور اسرائیل کے خلاف کریں۔

قومی خبریں سے مزید