مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات سامنے آگئے، 2 ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کیلئے عرفان سلیم اور فیض الرحمان کے ناموں پر مشاورت ہوئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی مشاورتی اجلاس میں شریک تھے۔
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے کہا کہ عرفان سلیم کے بجائے کسی اور کو ٹکٹ دیا گیا تو پارٹی کے اندرونی معاملات سامنے لاؤں گا۔
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے امیدوار کی نامزدگی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سینیٹ الیکشن سےمتعلق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوشش کی جائے گی۔
ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائےگا، پارلیمانی بورڈ سینیٹ الیکشن کیلئے امیدوار نامزد کرے گا۔