رحیم یارخان میں انتہائی مطلوب ڈاکو گورا عمرانی نے اپنے ساتھی سمیت ہتھیار ڈال دیے۔
ڈی پی او رحیم یارخان کے مطابق ڈاکو گورا عمرانی نے اپنے ساتھی فاروق عمرانی کے ہمراہ تھانہ نوازآباد کی حدود میں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
ڈاکو گورا عمرانی کے زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر تھا۔
گرفتار ڈاکو کئی وارداتوں میں قانون نافض کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔